لاہور: (دنیا نیوز) جعلی اور بینائی متاثر کرنے والے انجکشن کے واقعات میں بڑی پیشرفت، سیشن کورٹ لاہور نے واقعہ میں ملوث ملزمان کے جسمانی ریمانڈ پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
عدالت نے ملزمان بلال رشید اور عاصم کا پانچ دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا، پولیس نے گرفتار ملزمان کو عدالت پیش کیا، ملزمان کو ڈیوٹی جج ایڈیشنل سیشن جج محمد نواز بھٹی کے روبرو پیش کیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم غیر رجسٹرڈ، غیر لائسنس یافتہ انجکشن سپلائی کر رہے تھے، انجکشن لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں سپلائی کیے جاتے تھے۔