مردان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، کالعدم حارث گروپ کا کمانڈر فیصل مارا گیا

Published On 28 September,2023 11:48 pm

پشاور: (دنیا نیوز) مردان میں سکیورٹی فورسز اور پولیس کے مشترکہ آپریشن میں کالعدم تنظیم حارث گروپ کا کمانڈر فیصل مارا گیا۔

پشاور پولیس کے مطابق ہلاک کمانڈر کا تعلق افغانستان کے علاقہ کنڑ سے تھا، ملزم پہاڑی راستے سے مردان کے علاقہ چورہ میں واردات کی غرض سے داخل ہورہا تھا، ہلاک دہشت گرد بھتہ خور محسن قادر گروپ کے ساتھ بھی منسلک تھا۔

پولیس نے مزید بتایا علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے، آئی جی خیبر پختونخوا کی جانب سے چھاپہ مار ٹیم کے لئے نقد انعام کا اعلان کیا گیا۔