کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما امتیاز شیخ نے سندھ میں لوکل گورنمنٹ کی منظور شدہ ترقیاتی سکیموں کو منجمد کرنے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے ناانصافی قرار دے دیا۔
پی پی پی رہنما کا کہنا ہے کہ صوبائی نگران حکومت نے 2 لاکھ گھروں کے سولرائزڈ سکیم کے فنڈ روک دیئے ہیں۔
امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ سکولوں، کالجز، ہسپتالوں اور جیلوں کو سولرائزڈ کرنے پر بھی پابندی عائد ہے، عوام کو مہنگے بجلی بلوں سے نجات دلانا پیپلز پارٹی کی اولین ترجیح ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ دیگر صوبوں میں ترقیاتی سکیموں پر کوئی پابندی نہیں لیکن سندھ میں منظور شدہ ترقیاتی سکیموں پر پابندی عائد کرنا ناانصافی ہے۔