کراچی: (دنیا نیوز) سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کا انٹگریٹڈ بارڈر مینجمنٹ سسٹم (آئی بی ایم ایس) پوری طرح فعال ہے۔
ترجمان سی اے اے کے مطابق آئی بی ایم ایس سسٹم میں علی الصبح خلل پیدا ہوا، ایف آئی اے نے متبادل نظام کی مدد سے امیگریشن کےعمل کو جاری رکھا، ایف آئی اے کے متبادل نظام کی بدولت فلائٹس معمول کے مطابق آپریٹ ہوئیں۔
سی اے اے ترجمان نے بتایا کہ آئی بی ایم ایس نظام کو چوہوں سے نقصان پہنچنے کے شواہد نہیں ملے، جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایف آئی اے کا آئی بی ایم ایس نظام پوری طرح فعال ہے۔