چشتیاں: ٹینکر اور موٹرسائیکل میں تصادم، 2 افراد جاں بحق

Published On 03 October,2023 05:06 pm

چشتیاں: (دنیا نیوز) ٹینکر اور موٹرسائیکل میں تصادم سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق افسوسناک حادثہ فرید کوٹ کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار آئل ٹینکر اور موٹرسائیکل میں تصادم ہوگیا، حادثے کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، جاں بحق ہونیوالے افراد کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، جاں بحق ہونیوالوں کی شناخت اعجاز اور غلام مرتضی کے نام سے ہوئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق ٹینکر ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، ٹینکر کو تحویل میں لیکر کارروائی شروع کردی گئی۔