پشاور: (دنیا نیوز) سابق ڈپٹی سپیکر محمود جان، دیگر وزراء اور ارکان اسمبلی کی عبوری ضمانت میں 23 اکتوبر تک توسیع کردی گئی۔
اینٹی کرپشن کورٹ کے جج بابر علی خان نے درخواستوں پر سماعت کی، محمودجان، تیمورجھگڑا، کامران بنگش، آصف خان اور عرفان سلیم عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے درخواست گزاروں کی عبوری ضمانت میں 23 اکتوبر تک توسیع کردی۔
عدالت نے اگلی سماعت پر اینٹی کرپشن سے جواب طلب کرلیا، ملزموں پر بھرتیوں اور ترقیاتی منصوبوں کے فنڈ میں غبن کا الزام ہے۔