لاہور: (دنیا نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے سیاسی قونصلر برطانوی ہائی کمیشن نے ملاقات، ملاقات میں مسئلہ فلسطین اور کشمیر پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے سیاسی قونصلر برطانوی ہائی کمیشن کی منصورہ میں ملاقات ہوئی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
— Qaisar Sharif (@Qaisarsharif555) October 12, 2023
سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی اور نائب انچارج برطانوی ہائی کمیشن لاہور بھی اس موقع پر موجود تھے، ملاقات ایک گھنٹہ تک جاری رہی، امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات پائیداراور تاریخی نوعیت کے ہیں۔