کراچی: سکولوں میں زیرِ تعلیم غیرقانونی تارکین وطن طالبعلموں کا ڈیٹا جمع

Published On 04 November,2023 12:54 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم غیرقانونی تارکین وطن طالبعلموں کا ڈیٹا جمع کر لیا گیا۔

دستاویزات کے مطابق 55 غیرقانونی تارکین وطن طالب علم ضلع جنوبی کے مختلف سکولوں میں زیرِ تعلیم ہیں جبکہ ضلع کورنگی میں 24 اور ضلع سینٹرل میں 15 طلباء تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

دستاویزات کے مطابق ضلع ویسٹ میں 14، ملیر میں 7، کیماڑی میں 4 اور ضلع ایسٹ میں 2 افغان طالب علم زیرِ تعلیم ہیں۔

ڈائریکٹر سکولز سندھ کے مطابق تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کو ڈیٹا جمع کرنے کے احکامات دیئے گئے تھے، سرکاری سکولوں میں زیرِ تعلیم غیر ملکی طلباء کی یہ فہرست سندھ حکومت کو ارسال کی جائے گی۔