چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود کیخلاف 3 کیسز کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی

Published On 06 November,2023 09:44 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف احتجاج، توڑ پھوڑ سے متعلق 3 کیسز کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے سماعت کی۔

عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی 3 درخواست ضمانتوں پر سماعت بغیر کارروائی 14 نومبر تک ملتوی کر دی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت پر بھی سماعت 14 نومبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔