ملک کے بالائی و مغربی علاقوں میں تیز ہواؤں، گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

Published On 07 November,2023 09:43 pm

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بالائی اور مغربی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند، سمو گ چھائے رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے میں ملک کے بیشتر بالائی علا قوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ خیبر پختونخوا، شمالی بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے جبکہ شام، رات کے اوقات میں خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش کا امکان ہے۔

علاوہ ازیں پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند، سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سرد رہا تاہم مغربی بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش بارکھان 31، ژوب 06، قلات 04، دالبندین، خضدار 03، کوئٹہ ( شیخ ماندہ، سمنگلی01) اور ڈیرہ غازی خان میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

منگل کو ملک میں کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 04، سکردو منفی 03 ، ہنزہ، بابوسر اور کالام میں زیرو ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔