سابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے بیٹے کی گاڑی حادثے کا شکار

Published On 09 November,2023 04:52 pm

لیہ: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے بیٹے کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔

حادثے کے دوران تیز رفتاری پر گاڑی جیپ ٹریک پر الٹ گئی، گاڑی میں مراد علی شاہ کے فرزند ظہیر شیراز شاہ اور ساتھی سوار تھے، واقعہ میں دو افراد زخمی ہوگئے جنہیں ملتان کے نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

حادثہ لیہ کے موضع رکھ خیرے والا کے کھوہ چاہ گنجی والا پر پیش آیا، ظہیر شیراز شاہ مظفر گڑھ سے جیپ ٹریک کے جائزہ کیلئے لیہ آ رہے تھے جب حادثہ پیش آیا، حادثہ جیپ ریلی کے مڈ پوائنٹ سے 10 کلومیٹر کے فاصلے پر پیش آیا۔