اسلام آباد: (دنیا نیوز) پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ملاقات کی ہے۔
سابق صدر مملکت اور گورنر سندھ کے درمیان ملاقات زرداری ہاؤس میں ہوئی، اس موقع پر سلیم مانڈوی والا، ملک گورگیج، سرفراز ڈومکی اور دیگر پارٹی رہنما بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک عدم اعتماد نہ لاتے تو چیئرمین پی ٹی آئی 2028ء تک حکومت بنا لیتے: زرداری
آصف علی زرداری اور گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کے درمیان ملاقات کے دوران سندھ کے مختلف امور اور ملک کی مجموعی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔