کراچی: (دنیا نیوز) نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے کہا کہ ہمیں خصوصی افراد کیلئے سماجی رکاوٹوں کو توڑنا ہوگا، تعلیم اور روزگار تک مساوی رسائی فراہم کرنا ہوگی۔
نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فخر کی بات ہے آج مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے آپ کے سامنے کھڑا ہوں، خصوصی افراد کی طرف توجہ مبذول کروانا چاہتا ہوں جنہیں منفرد چیلنجز کا سامنا ہے، سلام ہے ان لوگوں کو جو معذور بھائیوں اور بہنوں کے لئے انمول کردار ادا کرتے رہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: تجارت، تکنیکی تعاون پر روس اور پاکستان ایک دوسرے کے قریب ہیں: مقبول باقر
مقبول باقر نے کہا کہ ہمارے معذور دوست اپنے عزم کے ساتھ مصیبت پر انسانی جذبے کی فتح کی مثال دیتے ہیں، ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے ہم ایک جامع معاشرے کو پروان چڑھائیں جہاں ہر فرد اپنی صلاحیتوں سے قطع نظر پہچانا اور سراہا جائے، خصوصی افراد ہمارے معاشرے کا ایک لازمی حصہ ہیں، خصوصی افراد ہمارے معاشرے کی فراوانی میں بے پناہ تعاون کر رہے ہیں۔
نگران وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ خصوصی افراد کے اندر موجود صلاحیتوں کو پہچان کر ہم لامتناہی امکانات کے دروازے کھول سکتے ہیں، ہمدردی، افہام و تفہیم اور تعاون کے ذریعے ہی ہم ایک ایسا ماحول بنا سکتے ہیں جہاں ہر ایک کو پنپنے کا موقع ملے۔
یہ بیھ پڑھیں: نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر سے جی ڈی اے کے وفد کی ملاقات
جسٹس (ر) مقبول باقر نے مزید کہا کہ سب سے اہم بات قبولیت اور تعریف کی ثقافت کو فروغ دینا شامل ہے، سپورٹ ٹرسٹ، ڈی ڈبلیو اے اور دوسری سماجی تنظیمیں قابل تعریف ہیں۔