اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینئر مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ دنیا چاند پر پہنچ چکی ہے اور ہم آج تک گٹروں کے ڈھکن نہیں لگا سکے۔
دنیا نیوز کے پروگرام "دنیا کامران خان کے ساتھ" میں گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہم اختیارات کو گلی، محلوں تک پہنچانا چاہتے ہیں، ہم اپنی ترمیم کے مسودے کو پورے پاکستان میں لے کر جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ن لیگ، ایم کیو ایم کا لوکل گورنمنٹ بارے آئینی ترمیم پر اتفاق، الیکشن میں تعاون کا عزم
انہوں نے کہا کہ ہم 25 کروڑ عوام کو حق حکمرانی دینا چاہتے ہیں، اٹھارویں ترمیم کے نام پر اختیارات یوسی سطح تک نہیں پہنچے۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہم کوئی عہدے نہیں مانگ رہے، ہمارا ون پوائنٹ ایجنڈا ہے، آئینی ترمیم کے لیے غیر مشروط سپورٹ کے لیے تیار ہیں۔