کراچی میں میاں، بیوی جھلس کر جاں بحق، مرنے سے قبل ریکارڈ کیا گیا ویڈیو بیان سامنے آگیا

Published On 14 December,2023 10:07 pm

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں میاں اور بیوی جھلس کر جاں بحق ہو گئے، مرنے سے قبل خاتون کا دیا گیا ویڈیو بیان سامنے آگیا۔

میاں بیوی کے جھلسنے کا واقعہ کورنگی زمان ٹاؤن کی حدود میں پیش آیا، انتقال سے قبل خاتون نے ویڈیو بیان دیا کہ اس کا شوہر شک کرتا تھا، بائیک سے پٹرول نکال کر مجھے اور خود کو آگ لگائی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جھلسنے والے میاں جمیل اور بیوی مسکان کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا جو دوران علاج جان کی بازی ہار گئے۔