بلوچستان کے منصوبوں میں مقامی لوگوں کو نظر انداز کرنا تکلیف دہ ہے: سینیٹر تاج حیدر

Published On 01 January,2024 06:24 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سینیٹر تاج حیدر نے کہا کہ بلوچستان کے منصوبوں میں مقامی لوگوں کو نظر انداز کرنا تکلیف دہ ہے۔

سینیٹ اجلاس میں سینیٹر تاج حیدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے سب حصوں نے قربانیاں دی ہیں، اگر کوئی علاقہ اب بھی سمجھتا ہے کہ انکو حق نہیں مل رہا تو میں وفاق کو متنبہ کرنا چاہتا ہوں، ہمیں باہر نہیں خود دیکھنا ہے کہ ہم کیا کرسکتے ہیں۔

سینیٹر تاج حیدر نے کہا کہ بلوچستان کا کوئی پرسان حال نہیں، میں بلوچستان کو دیکھ کرآیا ہوں، جب تک علاقائی ترقی نہیں ہوگی لوگوں کی نقل مکانی کو نہیں روکا جاسکتا، سرمایہ کاری کے موجودہ ماڈل پر نظرثانی کی ضرورت ہے، بلوچستان کے آبی وسائل سے متعلق چینی کمپنیوں سے بات کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ چھوٹے ڈیم بنے لیکن بڑے ڈیم نہ بن سکے، کوئی ایک بھی منصوبہ ایسا نہیں جس پر تفصیلی کام شروع کیا گیا ہو، علامہ اقبالؒ نے بلوچستان میں یونیورسٹی کے قیام کی بات کی تھی، بلوچوں کی قدر کریں۔