چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے شوکت ترین کا استعفیٰ منظور کر لیا

Published On 10 December,2023 01:50 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سابق وزیرِ خزانہ شوکت ترین کا سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ منظور کر لیا۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی عراق سے دبئی پہنچ گئے جہاں پر شوکت ترین نے ان سے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں:سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کا پی ٹی آئی اور سیاست سے علیحدگی کا فیصلہ

شوکت ترین نے ملاقات میں چیئرمین سینیٹ کو اپنا استعفیٰ پیش کیا۔

واضح رہے کہ شوکت ترین نے پی ٹی آئی کی رکنیت سے چند روز قبل استعفیٰ دیا تھا۔