کراچی: (دنیا نیوز) الیکشن کے قوائد و ضوابط کی خلاف ورزیوں پر کنوینر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) خالد مقبول صدیقی نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا۔
خط کے متن کے مطابق میئر کراچی اور ٹاؤن ناظمین مقامی حکومت کے فنڈز اور وسائل کا استعمال کر رہے ہیں، بلدیاتی فنڈز کا استعمال ووٹروں اور ووٹنگ کے انداز پر اثر انداز ہو رہا ہے جو کہ انتخابی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ قوائد و ضوابط کے مطابق الیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعد کوئی حکومت ترقیاتی کام نہیں کروا سکتی، قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔