کندھ کوٹ: (دنیانیوز) سندھ کے شہر کندھ کوٹ کے الیکشن کمیشن آفس میں گیس لیکیج کے باعث 4 ملازمین جاں بحق ہوگئے ۔
ریسکیو کے مطابق اطلاع ملنے پر پولیس اور اہل علاقہ پہنچ گئے ، چاروں ملازمین کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں ۔
ریسکیو کاکہنا ہے کہ الیکشن کمیشن آفس کندھ کوٹ کے چاروں ملازم کمرے میں سوئے ہوئے تھے کہ گیس لیکیج ہونے سے ملازمین جان کی بازی ہار گئے۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کندھ کوٹ کاکہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں الیکشن آفس کے مشتاق مگسی ،آپریٹر غلام فرید ،واجد خالطی اور عبدالرؤف مگسی شامل ہیں ۔