لاہور: (دنیا نیوز) سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کی سینئر رہنما مریم اورنگزیب نے کہا کہ ججوں کے استعفے دینے سے ان کی جان نہیں چھوٹے گی ان کو حساب دینا ہوگا۔
مریم اورنگزیب نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف چوتھی بار عوام کے ووٹوں کی طاقت سے وزیراعظم بننے جا رہے ہیں، استعفے سے کام نہیں چلے گا ججوں کو اپنے ایک ایک اعمال کا بھی جواب دینا ہو گا عوام کچھ بھی بھولے گی نہیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ اختیارات کو سوچ سمجھ کر استعمال کرنا چاہئے، سازشی چہرے انجام کو پہنچ رہے ہیں، نوازشریف تمام مقدمات سے باعزت بری ہو رہے ہیں۔