کراچی: (دنیا نیوز) عام انتخابات کیلئے امیدواروں کے دستبردار ہونے کا آج آخری روز ہے تاہم مسلم لیگ (ن) اور ایم کیوایم کے درمیان نشستوں کی تقسیم کا فارمولہ طے نہ ہو سکا۔
ذرائع کے مطابق این اے 242 سمیت کچھ صوبائی نشستوں پر ڈیڈ لاک ہے، (ن) لیگ اور ایم کیو ایم رہنماؤں کے رابطے و ملاقات جاری ہیں ساتھ ہی مسلم لیگ (ن) نے سندھ میں امیدواروں کو ٹکٹ دینا بھی شروع کر دئیے۔
این اے 211 سے سینیٹر اسد جونیجو، این اے 213 امان اللہ تالپور، این اے 205 اصغر شاہ، این اے 216 بشیر میمن، این اے 225 رسول بخش جاکھرو اور این اے 215 سے ہمایوں مغیری کو مسلم لیگ (ن) کا ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ایس 5 سے سردار تیغوخان تیغانی، پی ایس 56 بشیر میمن کے بھائی نصیر میمن، پی ایس 78 صدف وڑائچ اور پی ایس 59 سے عمر مارفانی مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ہوں گے۔