عام انتخابات: ایم کیو ایم پاکستان نے حیدر آباد کیلئے امیدواروں کا اعلان کر دیا

Published On 13 January,2024 02:48 am

حیدر آباد: (دنیا نیوز) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے عام انتخابات کیلئے حیدر آباد کے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حیدر آباد کے حلقہ این اے 218 قاسم آباد سے سحر، این اے 219 لطیف آباد سے عبد العلیم خانزادہ، این اے 220 سٹی سے سید وسیم حسین کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

پی ایس 60 قاسم آباد سے ساجد علی مری، پی ایس 61 ٹنڈو جام سے راؤ افتخار راجپوت، پی ایس 62 انجینئر صابر قائم خانی، پی ایس 63 کامران شفیق، پی ایس 64 سے راشد خان اور پی ایس 65 سے ناصر قریشی ایم کیو ایم کے امیدوار ہوں گے۔