لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اورسابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ 8 فروری کے انتخابات پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اورسابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ لاہور میں ترقیاتی منصوبوں سمیت عوامی فلاح کے منصوبے تعمیر کریں گے، بانی پی ٹی آئی نے نوجوان نسل میں گالم گلوچ کے کلچرکوفروغ دیا تھا، متحد ہو کر ملک کو مشکل سے نکالنے کی ضرورت ہے، جس نے بھی اس ملک سے زیادتی کی اسے جواب دینا ہوگا۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان بہت مشکل حالات میں ہے کیونکہ خزانہ خالی ہے، بھیک سے پاکستان نہیں چل سکتا بلکہ کوئی بھی ملک نہیں چل سکتا، بھیک اب کوئی نہیں دیتا، پاکستان کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا ہے، اب اس کا فیصلہ 8 فروری کو ہوگا۔