پشاور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کی جانب سے رکنیت معطلی کے بعد سردار مہتاب خان کا ردِ عمل بھی سامنے آگیا۔
سابق گورنر و سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سردار مہتاب احمد خان نے معطلی کے اعلان پر کہا کہ پہلے سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑ رہا ہوں، ن لیگ کے ٹکٹ کا درخواست دہندہ نہیں تھا۔
سردار مہتاب احمد خان نے کہا کہ سمجھوتے کی سیاست کا وقت نہیں رہا، اصولوں کی خاطر کبھی انجام کی پرواہ نہیں کی۔