پشاور:(دنیا نیوز) فنڈز کی کمی کے باعث سوات کا چڑیا گھر (منی زو) کی بروقت تکمیل خطرے میں پڑ گئی۔
پراجیکٹ ڈائریکٹر جنگلی حیات سے ریسرچ آفیسر محکمہ ماحولیات اورجنگلی حیات کو خط لکھ دیا
دستاویزکے مطابق فنڈز جاری نہ ہونے سے ٹھیکیداروں نے سوات چڑیا گھر پر مزید کام روک دیا ہے۔
خط میں کہاگیا ہے کہ اپریل 2021 میں شروع ہونا والا سوات منی زو کا منصوبہ جون 2024 کو مکمل ہونا تھا،
پراجیکٹ ڈائریکٹر نے محکمہ خزانہ اور پی اینڈ ڈی سے فوری طور پر 4 کروڑ 73 لاکھ روپے کا فنڈ جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کہ چڑیا گھر پر کام مکمل کرنے کے لئے ٹھیکہ دار کو بقایاجات کی مد میں 237 ملین روپے جاری نہ کی گئے تو ان کا محکمہ کے خلاف قانونی کارروائی کا امکان ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ چڑیا گھر میں جانوروں کو لانے اور ان کے ادویات سمیت دیگر انتظامات کے لئے فنڈز کی اشد ضرورت ہے۔
پراجیکٹ ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ سوات چڑیا گھر کے لئے 80 فیصد مشنیری کی خریداری کی گئی جبکہ 52 فیصد ترقیاتی کام بھی مکمل ہے، منصوبہ شہریوں کی تفریح کے ساتھ حکومت کے لیے آمدن کا ذریعہ بھی ہوگا۔