لاہور: (دنیا نیوز) سابق وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے سابق مشیر شبیر احمد عثمانی سے ان کے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف رات گئے لاہور کے علاقے گجومتہ پہنچے اور انتخابی حلقہ میں سابقہ اراکین، رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں، اس موقع پر ان کے صاحبزادے سلمان شہباز بھی ہمراہ تھے۔
سابق وزیر اعظم شہباز شریف گجومتہ آمد کے موقع پر سابق مشیر شبیر احمد عثمانی کے گھر بھی گئے جہاں شبیر احمد عثمانی سے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا، سابق ایم پی اے اختر حسین بادشاہ، اکبر حسین اور صغیر پاہٹ بھی موجود تھے۔