مزدور کارڈ اور یوتھ کارڈ بنانا پیپلزپارٹی کا منشور ہے: آصفہ بھٹو

Published On 28 January,2024 07:08 pm

کراچی: (دنیا نیوز) آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ مزدور کارڈ اور یوتھ کارڈ بنانا پیپلزپارٹی کا منشور ہے۔

آصفہ بھٹو زرداری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے علاج کے لئے این آئی سی وی ڈی اور دیگر ہسپتال بنائے، ہم آپ کی مشکلات کو ختم کریں گے، آپ کے بچوں کو مفت تعلیم دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم مالکانہ حقوق عوام کو دیں گے، ہم آپ کو تین سو یونٹ تک بجلی مفت دیں گے، آپ سب وعدہ کرو کہ 8 فروری کو بلاول کو وزیراعظم بناؤ گے۔