سریاب میں پولنگ سٹیشن والے سکول کی دیوار کے ساتھ کریکر دھماکہ

Published On 06 February,2024 09:39 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) سریاب میں سکول کی دیوار کے ساتھ کریکر دھماکہ ہو گیا، دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

بتایا گیا ہے کہ دھماکے والے سکول کا نام گورنمنٹ سکول کلی احمد خان زئی ہے جس کے اندر پولنگ سٹیشن قائم ہے۔

پولیس کے مطابق کریکر دھماکہ کے باعث سکول کی دیوار کو معمولی نقصان پہنچا، مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔