نوشہرہ: (دنیا نیوز) تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا کہ تحریک انصاف کے زیادہ تر امیدوار الیکشن جیت کر ہمارے پاس ہی آئیں گے۔
تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا کہ عوام 8 فروری کو ملک کی تقدیر بدلنے کے لئے گھروں سے نکل کر پگڑی کے نشان پر مہر لگائیں۔
پرویز خٹک نے کہا کہ تحریک انصاف کے زیادہ تر امیدواروں کے میرے ساتھ ذاتی رابطے ہیں، اصل تماشہ تو الیکشن کے بعد شروع ہوگا، بانی تحریک انصاف کوعوام کی مشکلات اور مسائل کا ادراک ہی نہیں تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا کی عوام نے تحریک انصاف کو مینڈیٹ دیا، مگر مینڈیٹ کا ثمر پختونوں کو نہ دیا گیا، صوبے میں جاری امن و امان کی بدترین صورتحال پر تشویش ہے، پرامن الیکشن کے خواہاں ہیں۔
پرویز خٹک نے کہا کہ بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر خیبرپختونخوا میں حکومت بنائیں گئے۔