پشاور: گھر میں سلنڈر دھماکا، چھت گرنے سے 3 افراد جاں بحق

Published On 16 February,2024 10:05 am

پشاور: (دنیا نیوز) پشاور میں ایک گھر میں سلنڈر دھماکے سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔

ترجمان ریسکیو کے مطابق پشاور کے علاقے اعجاز آباد گلبہار نمبر 4 میں گھر کے اندر سلنڈر دھماکا ہوا ہے، دھماکے کے نتیجے میں گھر کے چھت گرنے سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 4 زخمی ہیں۔

حکام کے مطابق ریسکیو ٹیم نے ملبے سے 3 افراد کی نعشیں نکال لی، ملبے ہٹانے کے لئے ریسکیو ٹیم کا آپریشن مکمل ہوگیا۔

ترجمان ریسکیو کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں مرد، خاتون اور بچہ شامل ہے، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔