پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں سی این جی سٹیشنز کھل گئے

Published On 03 February,2024 09:00 am

پشاور: (دنیا نیوز) پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں سی این جی سٹیشنز کھل گئے۔

سوئی ناردرن کے مطابق پشاور سمیت صوبے بھر میں آج سے سی این جی سٹیشنز کھل گئے، موسم تبدیل ہونے اور گیس پریشر میں اضافے کے بعد سی این جی سٹیشنز کھولے گئے ہیں۔

گیس حکام کے مطابق ایک ماہ کیلئے سی این جی سٹیشنز کو بند کیا گیا تھا، تمام سی این جی سٹیشنز کی بندش میں 5 فروری تک توسیع کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گھریلو صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے سی این جی سٹیشنز بند کئے گئے تھے جس کے باعث صارفین اور ٹرانسپورٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔