بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود کی سزاؤں کیخلاف اپیلوں کو ڈائری نمبر الاٹ

Published On 17 February,2024 12:34 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی سزاؤں کیخلاف اپیلوں کو ڈائری نمبر الاٹ کر دیا۔

عدالت عالیہ کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کی سزا کے خلاف 2 اپیلوں کو 2976/2024 اور 2977/2024نمبر الاٹ کیا گیا ہے۔

بانی پی ٹی آئی کی سزا معطلی سے متعلق ایک اپیل کو 2978/2024 نمبر الاٹ کیا گیا ہے جبکہ سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی اپیل پر 2950/2024 کا نمبر الاٹ کیا گیا ہے۔