گرفتاری کا خدشہ: نومنتخب ایم پی اے صالح بھوتانی کی 14 روزہ حفاظتی ضمانت منظور

Published On 19 February,2024 06:53 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے صالح بھوتانی کی 14 روزہ حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔

باپ پارٹی کے بلوچستان سے نو منتخب ایم پی اے صالح بھوتانی گرفتاری کے خدشہ کے باعث حفاظتی ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے، چیف جسٹس عامر فاروق نے حفاظتی ضمانت منظور کی، عدالت نے صالح بھوتانی کو 14 روز کے اندر بلوچستان کی متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔

درخواست گزار کی جانب سے وکیل زوہیب گوندل ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، وکیل زوہیب گوندل نے استدعا کی کہ سردار صالح بھوتانی حلقہ پی بی 21 بلوچستان سے ایم پی اے منتخب ہوئے، خدشہ ہے کہ بلوچستان پہنچنے پر انہیں گرفتار کرلیا جائے گا۔

وکیل زوہیب گوندل نے استدعا کرتے ہوئے مزید کہا کہ متعلقہ ضلع تک پہنچنے تک حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔