نوشہرہ: بے قابو ٹرک نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل ڈالا، 4 نوجوان جاں بحق

Published On 10 March,2024 09:16 pm

نوشہرہ: (دنیا نیوز) بے قابو ٹرک سڑک کے کنارے دو موٹرسائیکل پر چڑھ دوڑا، 4 نوجوان جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

افسوسناک حادثہ نوشہرہ میں خیبرآباد روڈ پر پیش آیا جہاں سیمنٹ سے بھرا ٹرک بے قابو ہوکر سڑک کنارے کھڑے موٹرسائیکل سواروں پر چڑھ دوڑا، حادثے میں 4 نوجوان موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 2 شدید زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونیوالوں کا تعلق ایک ہی گاؤں میاں عیسیٰ سے ہے، لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔