خیبرپختونخوا حکومت کا کل صوبائی اسمبلی کا اجلاس بلانے سے انکار

Published On 21 March,2024 04:33 pm

پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا حکومت نے کل صوبائی اسمبلی کا اجلاس بلانے سے انکار کر دیا۔

ذرائع کے مطابق گورنر کے اجلاس بلانے کے بعد صوبائی حکومت نے مشاورت مکمل کرلی، جس میں فیصلہ کیا گیا گورنر کا صوبائی اسمبلی کا اجلاس بلانا مکمل طور پر غیر قانونی ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ اجلاس کے دوران مخصوص نشستوں کے 24 ایم پی ایزسے حلف نہیں لیا جائے گا۔