پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے انٹراپارٹی انتخابات کا نوٹیفکیشن جاری

Published On 19 March,2024 09:06 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے انٹراپارٹی انتخابات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے نئے سربراہ سابق وزیراعلیٰ خیبرپختوانخوا محمود خان ہیں۔

الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ محمود خان نے انٹراپارٹی انتخابات میں 150 میں سے 150 ووٹ حاصل کئے۔