امن و امان کے حوالے سے مکمل پلان بنا لیا، جلد کام شروع ہوگا: علی امین گنڈا پور

Published On 17 March,2024 08:58 pm

پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ امن و امان کے حوالے سے مکمل پلان بنالیا، جلد کام شروع ہوگا۔

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں روزگار ہے نہ کاروبار، لوگ مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کی حکومت کو ہٹانے کے بعد ملک میں مہنگائی کا طوفان آیا۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ساڑھے 8 لاکھ خاندانوں کو باعزت طریقے سے رمضان پیکیج دیا جائے گا، لوگوں کو ان کا حق دہلیز پر پہنچائیں گے اور تذلیل نہیں کریں گے، وفاق کے ذمے صوبے کے بقایا جات کی ادائیگی کیلئے وزیراعظم سے بات ہوئی ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے مزید کہا کہ بقایا جات صوبے کے عوام کا حق ہے، وفاق کو حق ہمیں دینا ہوگا۔
 

Advertisement