پشاور: بیرون ملک منشیات سمگل کرنے کی کوشش پر 2 بھائی گرفتار

Published On 14 March,2024 07:10 am

پشاور: (دنیا نیوز) پشاور میں ایئرپورٹ سکیورٹی فورس نے بروقت کارروائی کر کے بیرون ملک منشیات سمگل کرنے کا کوشش ناکام بنا دی۔

تفصیلات کے مطابق ایئرپورٹ سکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے خفیہ معلومات کی بنا پر پشاور ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے شارجہ جانے والے 2 بھائیوں سے 9 کلو گرام منشیات برآمد کر لی جس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے، ملزمان کو گرفتار کر کے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

قبل ازیں ایئرپورٹ سکیورٹی فورس نے سیالکوٹ سے بھی منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بحرین جانے والی پرواز کے ایک مسافر سے 1 کلو آئس ہیروئن برآمد کی، ملزم محمد صدیق نے منشیات بیگ کی تہہ میں چھپا رکھی تھی۔

حکام کے مطابق عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران منشیات برآمد کر کے سمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی، ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کیلئے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا۔
 

Advertisement