کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کراچی سے بازیاب ہونے والے کمسن بہن بھائیوں کو بڑی خالہ کے گھر منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد کے 12 سالہ ایان اور 11 سالہ انابیہ کو عدالت پیش کر کے حوالگی کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا، پولیس نے دونوں بہن بھائیوں کی منتقلی کے بعد بڑی خالہ کے گھر پر لیڈی پولیس کانسٹیبل بھی تعینات کر دی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی سے لاپتہ ہونیوالے کمسن بہن بھائی مل گئے
قبل ازیں بچوں کی والدہ کا کہنا تھا کہ جو لوگ بچوں کو لے کر گئے وہی انہیں حیدری چھوڑ کر چلے گئے تھے، مجھے پرائیویٹ نمبر سے فون آیا، بچوں کی بازیابی کی اطلاع بھائی کو دی، بھائی نے پولیس اور رینجرز کے ہمراہ موقع پر بچوں کو تحویل میں لیا۔
دوسری جانب بچوں انابیہ اور ایان نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ ہم اپنی مرضی سے گھر سے نکلے تھے، ایک انکل آنٹی کے گھر رات گزاری، نانی ہم پر تشدد کرتی تھیں، خالہ ہم سے واش روم صاف کرواتی تھی۔