دکی: کوئلے کی کان میں پھنسے 3 مزدوروں کو 9 گھنٹے بعد زندہ نکال لیا

Published On 13 May,2024 02:39 am

دکی: (دنیا نیوز) دکی میں کوئلے کی کان میں پھنسے تین کان کنوں کو ریسکیو کرنے کیلئے آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے دکی میں کوئلے کی کان میں حادثہ ہو گیا، اس دوران 3 کان کن ملبے تلے دب گئے، حادثے کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے 9 گھنٹے کی کوشش کے بعد تینوں کان کنوں کو ملبے سے بحفاظت نکال لیا۔

ذرائع کے مطابق ریسکیو آپریشن میں مائینز ٹیم اور مقامی مزدوروں نے بھی حصہ لیا، مٹی کا تودہ گرنے کے باعث کان کن 700 فٹ گہرائی میں کان کے اندر پھنس گئے تھے۔