پشاور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ صوبے کے عوام کے مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہیں۔
پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ صوبے کی ترقی اور بیروزگاری کے خاتمے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، صحت کے شعبے کی بہتری کے لئے بھی اقدامات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام صحت کارڈ کے ذریعے پورے پاکستان میں کہیں سے بھی علاج کراسکتے ہیں، کے پی سمیت پورے پاکستان میں معاشی مسائل کا سامنا ہے۔
علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ صوبہ معاشی بحران کا شکار ہے، ہم خود مختار لوگ ہیں لیکن بدقسمتی سے ہمیں مدد لینا پڑ رہی ہے۔
وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال ہمارے لئے چیلنج ہے، امن و امان کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پسماندہ علاقوں کو ترقی دینا ہوگی۔