لاہور:(دنیا نیوز ) استحکام پاکستان پارٹی نے ن لیگ سے پنجاب میں دو وزارتوں کا مطالبہ کر دیا۔
ذرائع کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی نے شعیب صدیقی اور غضنفر عباس چھینہ کے لئے وزارتوں کا مطالبہ کیا، ن لیگ کی جانب سے استحکام پاکستان پارٹی کو ایک وزارت دینے کا عندیہ دے دیا گیا۔
آئی پی پی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی جانب سے ایک پارلیمانی سیکرٹری یا کسی محکمہ کی چیئرمین شپ دینے کا عندیہ دیا گیا ہے ، آئی پی پی کو پنجاب میں وزارتیں دینے کے حوالے سے حتمی فیصلہ چند روز میں کر لیا جائے گا۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ صدر عبد العلیم خان کے وطن واپس آنے پر ن لیگ کی قیادت اور آئی پی پی کی قیادت کے درمیان معاملات طے کیے جائیں گے۔