کراچی: (دنیا نیوز) این اے 231 میں دھاندلی کے خلاف انتخابی عذر داری پر الیکشن ٹریبونل نے 3 ہفتے میں 4 پولنگ سٹیشنز کے ووٹوں کا دوبارہ جائزہ لینے کا حکم دے دیا۔
الیکشن ٹریبونل کے مطابق رجسٹرار 3 ہفتے میں جائزہ لے، اگر کسی امیدوار کو اعتراض ہے تو وہ ایک ہفتے میں اعتراض داخل کر سکتا ہے، این اے 231 میں دھاندلی کے خلاف تحریک انصاف کے خالد محمود ایڈووکیٹ نے انتخابی عذرداری دائر کی تھی۔
خالد محمود ایڈووکیٹ کے مطابق پی پی کے حکیم بلوچ کو ریٹرننگ افسر نے ملی بھگت سے کامیاب قرار دیا، صرف 4 پولنگ سٹیشنز کے ووٹوں کا جائزہ لیا جائے تو حکیم بلوچ ناکام ہو جائے گا۔