کراچی: لیاری ایکسپریس وے کے نیچے پانی چوری کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا

Published On 03 June,2024 09:44 am

کراچی: (دنیانیوز) کراچی میں لیاری ایکسپریس وے کے نیچے پانی چوری کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا۔

انچارج آپریشن واٹر کارپوریشن اصغر یعقوب کے مطابق رینجرز اور واٹر کارپوریشن کا مشترکہ گرینڈ آپریشن جاری ہے، اس دوران 25 سے زائد غیر قانونی کنکشنز کاٹ دیئے گئے، لیاری جانے والی بڑی لائن سے پانی چوری کیا جارہا تھا ۔

آپریشن انچارج واٹر کارپوریشن کاکہنا ہے کہ پانی چوری کا یہ نیٹ ورک مافیا سرغنہ شکیل مہر چلارہا تھا، یہ پانی چوری کرکے سائٹ انڈسٹریل ایریا میں فروخت کیا جارہا تھا اور کئی فٹ کھدائی کرکے پانی چوری کا سسٹم قائم کیا گیا تھا۔