لسبیلہ: مسافر کوچ میں آتشزدگی، 3مسافر جاں بحق، درجن سے زائد زخمی

Published On 06 June,2024 08:26 am

لسبیلہ: (دنیا نیوز) کراچی سے کوئٹہ جانیوالی مسافر کوچ میں آگ بھڑک اٹھی، اوتھل کے قریب بس میں آگ لگنے سے 3 مسافر جان کی بازی ہار گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق مسافر کوچ کراچی سے کوئٹہ جارہی تھی کہ اوتھل میں وایارو کے مقام پر آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ درجن سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

چند مسافروں نے کوچ کی کھڑکیوں سے کود کر جان بچائی جبکہ 10زخمیوں کو اوتھل کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال سے کراچی منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ کوچ میں28 مسافر سوار تھے اور آگ پر قابو پا لیا گیا تاہم حادثے میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ مسافر کوچ میں آگ پٹرول لے جانے والی موٹر سائیکل کے ٹکرانے سے لگی ہے۔







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے