برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی پارلیمنٹ ہاؤس آمد، یوسف رضا گیلانی سے ملاقات

Published On 11 June,2024 04:30 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی پارلیمنٹ ہاؤس آمد ہوئی۔

برطانوی ہائی کمشنر نے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کے چیمبر میں ان سے ملاقات کی، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق جین میریٹ اور یوسف رضا گیلانی نے ملاقات کے دوران دونوں ممالک کی پارلیمان کے درمیان تعاون بڑھانے پر غور کیا۔