برطانوی فضائیہ کا جنگ عظیم دوم کا تاریخی طیارہ گر کر بتاہ

Published On 26 May,2024 06:06 pm

لندن: (ویب ڈیسک) برطانوی فضائیہ کا دوسری جنگِ عظیم میں استعمال ہونے والا یادگار بمبار طیارہ تباہ معمول کی پرواز کے دوران گرکر تباہ ہوگیا اور اس میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق رائل ائیر فورس کے طیارے میں لگنے والی آگ میں پائلٹ بری طرح جھلس کر ہلاک ہوگیا، یہ حادثہ لنکن شائر میں پیش آیا، جہاں طیارہ گرا وہاں کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا، ہلاک ہونے والے پائلٹ کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

تاحال طیارہ حادثے کی وجوہات کا بھی تعین نہیں کیا جا سکا تاہم تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔

برطانوی فضائیہ کی جانب سے جاری بیان میں جنگ عظیم دوم کے طیارے کی تباہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پائلٹ کی شناخت ان کے اہل خانہ کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد ظاہر کی جائے گی۔