انسانی سمگلنگ کیس: صارم برنی نے ضمانت کیلئے سیشن کورٹ سے رجوع کرلیا

Published On 12 June,2024 03:31 pm

کراچی: (دنیانیوز) : بچوں کی سمگلنگ کے کیس میں ضمانت کیلئے معروف سماجی کارکن صارم برنی نے سیشن کورٹ سے رجوع کرلیا۔

صارم برنی کے وکیل نے سیشن کورٹ میں درخواست دائر کردی ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایسٹ نے صارم برنی کی درخواست ضمانت اے ڈی جے نمبر14 کو منتقل کر دی۔ 

عدالت نے فریقین کودرخواست ضمانت کےسلسلے میں 14 جون کے لئے نوٹس جاری کر دیئے۔

یہ بھی پڑھیں :انسانی سمگلنگ کیس: صارم برنی کی درخواست ضمانت مسترد

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی شرقی کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے بچوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھیجنے اور سمگلنگ کے کیس میں سماجی کارکن صارم برنی کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔

 یاد رہے کہ کچھ روزقبل ایف آئی اے کی اینٹی ہیومن اینڈ ٹریفکنگ ٹیم نے سماجی رہنما صارم برنی کو کراچی ایئرپورٹ سے حراست میں لیا تھا۔