اسلام آباد: (دنیا نیوز) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے جمہوریہ ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فدان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور عید کی مبارکباد کا تبادلہ کیا۔
دونوں ممالک کے وزرا خارجہ نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا، دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط سٹریٹجک شراکت داری پر اطمینان کا اظہار کیا۔
دونوں رہنماؤں نے کثیرالجہت شعبوں میں باہمی تعاون اور روابط کو مزید گہرا کرنے پر اتفاق کیا۔