وزیراعظم نے قومی ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا

Published On 22 June,2024 10:35 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے قومی ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاکستان میں چینی باشندوں اور غیر ملکیوں کی سکیورٹی کے امور کا جائزہ لیا جائے گا، ملکی مجموعی سکیورٹی کی صورتحال پر بھی غور ہوگا،  اجلاس میں نیشنل سکیورٹی سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔

اجلاس میں عسکری قیادت بھی خصوصی طور پر شرکت کرے گی، تمام وزراء اعلیٰ، گورنرز، چیف سیکرٹریز اور وزراء داخلہ، وزیر دفاع اور متعلقہ اداروں کے حکام بھی شرکت کریں گے۔

علاوہ ازیں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایپکس کمیٹی کا آج ہونے والا اجلاس مؤخر کر دیا گیا ہے، اپیکس کمیٹی میں ایگزیکٹو کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی جانا تھی۔